ٹونٹی کارپوریٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015 کا ٹائٹل یونی فو م کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کرلیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی کارپوریٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015 کا ٹائٹل یونی فو م کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کرلیا فائنل میچ میں ایم سی بی اور یونی فوم کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں ایم سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے131 رنز بنائے جس کے جواب میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد یونی فوم کرکٹ ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پربیس اوورز میں ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا فاتح ٹیم یونی فوم کی طرف سے کپتان امتیاز انتظار نے 31 اور محمد عباس نے 32 رنز بنائے اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا محمد عباس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔