آئی پی ایل پلیئرز ڈرافٹنگ،پونے نے دھونی اور راجکوٹ نے رائنا کو منتخب کر لیا
ممبئی (اے پی پی) آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن کے سلسلے میں دو نئی فرنچائزز پونے نے مہندرا سنگھ دھونی جبکہ راجکوٹ نے سریش رائنا کو منتخب کر لیاآئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سلسلے میں دو نئی فرنچائزز کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں 50 کھلاڑی شامل تھے، سب سے پہلے بولی چنائی سپر کنگز کے سپر سٹارز دھونی اور رائنا کی لگی، پونے نے دھونی اور راجکوٹ نے رائنا کا انتخاب کیا۔ اس کے علاوہ پونے نے اجنکیا راہانے، ایشون، سٹیون سمتھ اور فاف ڈوپلیسی جبکہ راجکوٹ نے روندرا جدیجا، برینڈن میک کولم، جیمز فالکنر اور ڈیوائن براوو کا چناؤ کیا۔ دونوں فرنچائزز نے آئی این آر 39 کروڑ روپے خرچ کئے اور اب فروری میں شیڈول نیلامی کے دوران مزید کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلے میں انہیں مزید آئی این آر 27 کروڑ خرچ کرنے پڑیں گے۔ پونے اور راجکوٹ کو معطلی کا شکار چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی جگہ لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔