یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنلز ڈراز کا اعلان

یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنلز ڈراز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے پری کوارٹر فائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ آرسنل کو دفاعی چیمپئن بارسلونا کا چیلنج درپیش ہو گا، چیلسی کو مسلسل تیسری بار پیرس سینٹ جرمین کے خلاف رکھا گیا ہے۔ یوئیفا نے پری کوارٹر فائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے اور 16 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ڈراز کے مطابق دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم آرسنل کے مدمقابل ہو گی، چیلسی کو مسلسل تیسری بار پیرس سینٹ جرمین کا چیلنج درپیش ہو گا، مانچسٹر سٹی کی ٹیم ڈائینامو کائیو کے آمنے سامنے ہو گی، جینٹ کا مقابلہ وولفسبرگ سے ہو گا، روما اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ جیونٹس کا مقابلہ بائرن میونخ سے ہو گا، پی ایس وی کی ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ جبکہ بین فیکا کی ٹیم زینٹ سینٹ پیٹسبرگ کے آمنے سامنے ہو گی۔ پری کوارٹر فائنلز کے فرسٹ لیگ میچز 16، 17، 23 اور 24 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیکنڈ لیگ کے میچز 8، 9، 15 اور 16 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔