فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ امریکی باکس آفس پر ناکام ثابت ہو گئی

فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ امریکی باکس آفس پر ناکام ثابت ہو گئی

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ تین ہزار سے زائد سینماؤں میں ریلیز ہونے کے بعد صرف 1.1 کروڑ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر ناکام ثابت ہو گئی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار رون ہاورڈ کی فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ امریکا میں11دسمبر کو ریلیز ہوئی جوامریکی باکس آفس پر1.1کروڑ ڈالر کا بزنس کر سکی تاہم یہ فلم باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے۔مزکورہ فلم اْن سچے واقعات پر مبنی ہے جن سے متاثر ہو کر مصنف ہرمن میلول نے اپنی مشہور کتاب ’موبی ڈک‘ لکھی تھی۔ایک اندازے کے مطابق اس فلم کا بجٹ تقریباً دس کروڑ ڈالر تھا۔

فلم سے وابستہ کمپنی وارنر برادرز کے نائب صدر جیف گولڈسٹین نے کہا ہیکہ ہم اس کہانی پرہدایت کار رون کے نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت عمدہ فلم ساز ہیں تاہم بدقسمتی سے کچھ فلمیں مقبول ہو جاتی ہیں اور کچھ نہیں۔

مزید : کلچر


loading...