ہالی وڈ گلوکار ایڈ شیرن کا تیسرا البم جلد ریلیز ہو گی
نیویارک(این این آئی) ہالی وڈ گلوکار ایڈ شیرن نے ورلڈ ٹوور کے لئے عارضی طور پرسوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا،ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار ایڈ شیرن نے ورلڈ ٹوور کے لئے عارضی طور پرسوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا ہے،گلوکار نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر پیغام میں کہا کہ وہ عارضی طور پر فون،ای میل اور سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں،وہ اب پوری دنیا دیکھنے کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں،یہ احساس بہت خاص ہے،گلوکار کا تیسرا البم جلد ہی ریلیز ہو گا۔