فلمسٹار نرما نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانے کی تیاری شروع کر دی
لاہور(اے پی پی) فلمسٹار نرما نے فلموں اور ڈراموں میں کام نہ ملنے سے مایوس ہو کر اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نرما گزشتہ تین برسوں سے کام کی تلاش میں ہیں مگر ماضی میں نخروں اور لاپرواہیوں کے سبب کوئی پروڈیوسر ڈائریکٹر پروڈیوسر ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
۔معلوم ہوا ہے کہ فنکارہ نے حالات کے پیش نظر اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔نرما کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے معیاری فلمیں ڈرامے اور شوز کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی با صلاحیت ہیں اور اپنی ان صلاحیتوں کا اظہار وہ اپنی پروڈکشنز کے ذریعے کریں گی۔