فلم انڈسٹری واپس اپنے عروج کی جانب آرہی ہے‘ہدایتکارہ سنگیتا

فلم انڈسٹری واپس اپنے عروج کی جانب آرہی ہے‘ہدایتکارہ سنگیتا

کراچی(این این آئی) ہدایتکارہ سنگیتا نے کہاہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا احیاء ہو رہا ہے اور اس بار پڑھے لکھے لوگوں کی فلم انڈسٹری میں موجودگی اور فلم بنانے کی صلاحیتوں کو دیکھا جائے تو پاکستان فلم انڈسٹری واپس اپنے عروج کی جانب آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تباہی کی کوئی بھی وجہ ہو لیکن اب سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان پڑھے لکھے لوگ اس شعبے میں کام کرتے رہیں گے تو وہ وقت دور نہیں جب انڈسٹری ایک بار پھر اپنے ماضی کے دور میں کامیابی کی طرح اب بھی کامیاب ہو گی۔

مزید : کلچر


loading...