سلمان خان اپنی 50 ویں سالگرہ کام کرتے ہوئے منائیں گے

سلمان خان اپنی 50 ویں سالگرہ کام کرتے ہوئے منائیں گے

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنی 50ویں سالگرہ کام کرتے ہوئے منائیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بگ سٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ 2015ء کے موقع پر سلمان خان سے انکی سالگرہ منانے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس پر اداکار نے کہا کہ سالگرہ منانے کے لئے کوئی خاص پروگرام نہیں بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ 27دسمبر کو اپنی سالگرہ ہر سال کی طرح کام کرتے ہوئے منائیں گے۔شاہ رخ خان کے ساتھ بڑی سکرین پر اکٹھے کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امید کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں جو کہ ایک اچھا آغاز ہے۔

مزید : کلچر


loading...