اداکار ظفری خان نے بھی فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا

اداکار ظفری خان نے بھی فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور ( این این آئی) اداکار ظفری خان نے بھی فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ، فلم کا سکرپٹ مکمل ، اداکاروں کی کاسٹ فائنل کرنے کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کر دی جائے گی ۔ اس سے قبل ظفری خان ایک پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو اپنی نئی فلم کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے ۔ اس حوالے سے ظفری خان کا کہنا ہے کہ میں نے سوچ سمجھ کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور میری یہ کاوش یقیناًفلم انڈسٹری کے لئے معاون ثابت ہو گی ۔ اس فلم میں کامیڈی اور ایکشن دیکھنے کو ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل اور تکلیفوں کو دیکھتے ہوئے میں ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کروں گا ۔

مزید : کلچر


loading...