اچھا میوزک نہ ہونے سے انڈسٹری مسلسل زوال کا شکار

اچھا میوزک نہ ہونے سے انڈسٹری مسلسل زوال کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(اے پی پی) اچھا میوزک نہ ہونے سے انڈسٹری مسلسل زوال کا شکار ۔پاکستانی فلم میوزک ایک زمانے میں بہت عروج پر ہوا کرتا تھا ۔موسیقار جی اے چشتی ،اے حمید ،ایم اشرف ،ذوالفقار علی ،وجاہت عطرے ،خواجہ خورشید نور ،نثار بزمی سمیت دیگر بہت سے موسیقار ایک سے بڑھ کر ایک گانا کمپوز کرتے اور وہ گانا فورا زبان زدو عام ہو جاتا تھا ۔
، اس سلسلہ کا آخری میوزک ہدایت کار شہزادرفیق کی پنجابی فلم "محبتاں سچیاں" کا تھا جو موسیقار وجاہت عطرے نے ترتیب دیا اور اس فلم کے گانے زبان زد و عام ہوئے ۔ سنجیدہ فلمی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بہتری کے لئے کام کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

مزید :

کلچر -