آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ سے بڑا سانحہ ہے،پروڈیوسر سہیل خان

آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ سے بڑا سانحہ ہے،پروڈیوسر سہیل خان

لاہور(فلم رپورٹر) فلمساز سہیل خان نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ 9/11سے بڑا سانحہ ہے، ہمارے معصوم بچے اللہ کی رحمت میں اور ظالم اللہ کے غضب میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج 164139سمبر کا دن تجدید عہد کا دن ہے، اس روز آرمی پبلک سکول(اے پی ایس) کے طلبہ و اساتذہ نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔سہیل خان نے کہا کہ قومیت یا لسانیت کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں کہ ہمارے مستقبل کے معماربھی ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کے طلباء و اساتذہ کی قربانی کے نذرانوں نے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے وطن عزیز کی سلامتی کیلئے ملکی سلامتی کے ادارے بالخصوص افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ضرب عضب جیسی جدوجہد کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔

مزید : کلچر


loading...