شرادھا کپورایک زبردست گلوکارہ ہے، فرحان اختر

شرادھا کپورایک زبردست گلوکارہ ہے، فرحان اختر
 شرادھا کپورایک زبردست گلوکارہ ہے، فرحان اختر

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ ہدایتکار و اداکار فرحان اختر نے اداکارہ شرادھا کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے وہ ایک زبردست گلوکارہ ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ شرادھا کپور نئی فلم ’’راک آن ‘‘کے سیکوئل کے تین گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔فلم میں اداکارہ کے ہمراہ فرحان اختر، پراچی دیسائی اور ارجن رام پال بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔فرحان اختر نے کہا کہ شرادھا کپور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت ہی خوشگوار ہے۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ کی آوازبہت ہی خوبصورت ہے انہوں نے اپنی گلوکاری کی صلاحیتوں سے ہم سب کو حیران کر دیا ہے۔ فرحان اختر نے کہا کہ شرادھا کپور کے ساتھ انہوں نے کئی سین عکسبند کئے ہیں اور وہ اپنے کام کے لئے بھرپور تیار ہو کر آتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...