بڑی سکرین سے زیادہ دور نہیں رہوں گی،اداکارہ کاجول

بڑی سکرین سے زیادہ دور نہیں رہوں گی،اداکارہ کاجول
بڑی سکرین سے زیادہ دور نہیں رہوں گی،اداکارہ کاجول

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کی اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ بڑی سکرین سے زیادہ دور نہیں رہیں گی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ اب وہ بڑے پردے سے زیادہ فاصلہ نہیں رکھیں گی اور جلد ہی اپنی کمپنی کے ذریعے ایک فلم بنائیں گی جس میں وہ خود اداکاری بھی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ آج کل بالی وڈ کی فلموں کے بارے میں ناظرین کے خیالات کافی بدل گئے ہیں اور اب وہ ہالی وڈ کی بھی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ گذشتہ 25 سالوں کے مقابلے میں آج بالی وڈ فلموں کی معیار کافی بہتر ہو گیا ہے۔کاجول نے اپنی نئی فلم ’دل والے‘ میں کام کرنے کے اپنے تجربات کے بارے میں بتایا کہ اس فلم میں ہم سے ہماری اداکاری کے بارے میں سختی سے کہا گیا تھا کہ جتنا ہو سکے اتنی ہی حقیقی اداکاری کرنی ہے جیسے کہ ہم عام زندگی گزارتے ہیں اوریہ میرے لیے ایک نئی بات تھی۔کاجول کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں تبدیلیوں کو قبول کرتی ہیں اور ہمیں بھی وقت کے ساتھ بدلنا پڑے گا۔

مزید : کلچر


loading...