گلوکارہ وکٹوریا بیکھم نے ایوا لنگوریا کو بہترین دوست قرار دیدیا

گلوکارہ وکٹوریا بیکھم نے ایوا لنگوریا کو بہترین دوست قرار دیدیا
گلوکارہ وکٹوریا بیکھم نے ایوا لنگوریا کو بہترین دوست قرار دیدیا

  


نیویارک (این این آئی) ہالی وڈ گلوکارہ و فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم نے ایوا لنگوریا کو بہترین دوست قرار دیدیا۔ہالی وڈ گلوکارہ و فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم نے کہا کہ اداکارہ ایوا لنگوریا انکی بہترین دوست ہیں،ان کی ایوا سے دوستی پانچ سال قبل ہوئی جب وہ لاس اینجلس میں فیملی کے ہمراہ رہتی تھیں،ایوا ان کے دل کے بہت قریب ہیں،وہ ان کی بہت قدر کرتی ہیں کیونکہ ایوا ایک اچھی،مخلص اور صاف گو انسان ہیں۔

دوسری جانب ایوا نے وکٹوریا کا ان کے بارے خیالات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں بھی وکٹوریا کی دوست ہونے پر فخر ہے۔

مزید : کلچر


loading...