فلم ’’کوئین‘‘میں کنگنا راناوت نے بہترین اداکاری کی،شاہ رخ

فلم ’’کوئین‘‘میں کنگنا راناوت نے بہترین اداکاری کی،شاہ رخ
 فلم ’’کوئین‘‘میں کنگنا راناوت نے بہترین اداکاری کی،شاہ رخ

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’کوئین‘‘میں اداکارہ کنگنا راناوت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے دیر پا تاثرچھوڑا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’کوئین‘‘کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اداکارہ کنگنا راناوت کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ’’کوئین‘‘ ان کو بہت زیادہ پسند آئی۔انہوں نے کہا کہ فلم کی ہدایات،کہانی اور گانے زبردست تھے ۔انہوں نے کہا کہ فلم میں کنگنا نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے بالی وڈ میں دیر پا تاثرچھوڑا ہے۔واضح رہے کہ کنگنا راناوت اپنی نئی فلم رنگون کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر


loading...