کامیابی کے لئے تنقید کو مثبت انداز میں لیا ہے، زریں خان
ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکار زرین خان نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے تنقید کو مثبت انداز میں لیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے تنقید کو مثبت انداز میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم ’’ ہیٹ سٹوری تھری ‘‘ نے اچھا بزنس کیا ہے میں نے صرف اپنے کام پر توجہ دی اور تنقید سے غلطیوں کو دور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ سلمان خان کے لئے سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان کی سالگرہ کے لئے پہلے سے پلان بنا رکھا تھا تاہم انہیں امید ہے کہ سپرسٹار گزشتہ پلانز کے مقابلے میں زیادہ شاندار انداز سے سالگرہ منائیں گے انہوں نے کہا کہ مجھے پرستار بتائیں کہ کونسی فلم ہے کہ جس میں بولڈ سینز نہیں ہوتے ہر فلم میں کچھ ایسے مناظر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کی مدد کرنا اچھا لگتا ہے تاہم ابھی سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔