یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ کے سیمی فائنل کا اعلان
لاہور (پ ر)یونی لیور نے پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام۔یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ(UTH) 2015 کے سیمی فائنل میں شامل ہونے والوں کا اعلان کر دیا ہے۔مقابلے کے دوسرے راؤنڈ کے لیے13 ٹیموں کو قطعی شکل دی گئی ہے، جو لندن میں گلوبلfinale میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔2015 میں UTH نے ملک کی ممتاز جامعات کے5,500 طلبہ و طالبات تک رسائی حاصل کی اور مقابلے کے لیے900 ٹیموں کو رجسٹر کیا گیا۔سیمی فائنل کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیموں میں NUST, GIKI, IBA,LUMS اورIoBM سمیت ملک کی ممتاز یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات شامل ہیں ۔یہ ٹیمیں یونی لیور پاکستان کے چھہ لیڈنگ برانڈزجن میں سن سلک، فےئر اینڈ لولی،لائف بوائے،کنور،ڈومیکس اور سرف ایکسل شامل ہیں،کی طرف سے فراہم کردہ متعدد بزنس کیسوں پر کام کریں گی۔ان ٹیموں کو وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور جنوری2016 میں کراچی میں ہونے والے finale تک یونی لیور برانڈ ٹیمز ان کی مانیٹرنگ کریں گی۔
یونی لیور پاکستان کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز، شفق عمر نے کہا کہ" یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ کا مقصدیونی لیور کو ملک کے بعض بہترین تعلیمی اداروں کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو اپنی تعلیمی اور اسٹریٹجک ذہانت کے اظہار کا موقع دینا ہے" ۔اس مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کو یونی لیور فیوچر لیڈرز پروگرام(UFLP) تک براہ راست رسائی بھی ملے گی ،جو یونی لیور پاکستان میں مینجمنٹ ٹرینی کی حیثیت سے ملازمت کی جانب پہلا قدم ہے۔یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ یونی لیور سسٹین ایبل ایجنڈاUnilever Sustainable Living Plan (USLP) کے گرد تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد سماجی ضروریات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔یہ پروگرام زندگی کے حقیقی مسائل کو سمجھنے اور انھیں حل کرنے کے لیے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سسٹین ایبل لیونگ کو عام کر نے میں مدد کرتا ہے ۔