کاروباری طبقہ اے پی ایس پشاوکے شہید بچوں کا مقروض ہے:ملک طاہر جاوید

کاروباری طبقہ اے پی ایس پشاوکے شہید بچوں کا مقروض ہے:ملک طاہر جاوید

لاہور(کامرس رپورٹر) ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے 16دسمبر کے حوالے سے جاری بیان میں شہید بچوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید معصوم خون کا پورا قرض نہ اتار سکیں کہ شہادت سے بڑھ کر کوئی اورمقام بلند نہیں ہے . تاہم بزنسمین کی حیثیت سے اس عز م کا اعادہ ضرور کرتے ہیں کہ پاک سر زمین سے دھشت گردی کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے پاک فوج اور وفاقی حکومت کی جان نثارانہ کاوشوں کا دامے درمے سخنے بھرپور ساتھ دیں گے ۔ملک طاہر جاویدنے شہید بچوں کو ایک بار پھر پوری قوم اور بزنس کمیونٹی کے ہیرو قرار د یتے ہوئے کاروباری طبقہ کے عزم کو دوہرایا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں بڑھا پھیلا کر پاک وطن کو اغیار کی دست نگری سے آزاد اور خود انحصاری و خو د شناسی کے مقام پر پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے .

ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لیے بزنس کمیونٹی یک جان دو قالب کی طرح مضبوطی سے کام کر رہی ہے تاہم اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ سیاست دان ملک کو اقتصادی خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے پروگرام اور ایجنڈے پر متفقہ لائحہ عمل اپنائیں .ِ ٓ ٓ ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ دھشت گردی کی بیخ کنی کے لیے پاک فوج اور وفاقی حکومت کی کوششوں کو زیادہ سے زیادہ ثمر آور بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔بزنس لیڈر نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کو ایک بار پھر پوری قوم اور بزنس کمیونٹی کے ہیرو قرار دیا ہے .ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کا عزم ہے کہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں بڑھا کر پاک وطن کو اغیار کی دست نگری سے آزاد اور خودانحصاری و خود شناسی کے مقام پر پہنچانے کی جد و جہد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے .#/s#

مزید : کامرس


loading...