پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈنے ورلڈ بینک کے تعاون سے نئی سکیم شروع کردی

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈنے ورلڈ بینک کے تعاون سے نئی سکیم شروع کردی

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈنے ورلڈ بینک کے تعاون سے ایک نئی سکیم کا اجراء کر دیا ہے جس کے تحت 8500 نوجوان لڑکے لڑکیوں کو مختلف شعبہ جات میں تکنیکی تربیت مہیا کی جائیگی تاکہ وہ باعزت روزگار کے ذریعے اپنا معیار زندگی بہتر بنا سکیں ۔فنڈ نے اس سلسلہ میں گزشہ روز 85 مختلف ٹریننگ مہیا کرنے والے اداروں کے ساتھ 529 ملین روپے کے معاہدہ جات پر دستخط کئے ۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی اکبر بوسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ ابتک 11000 لڑکے اور لڑکیوں کی کامیاب تربیت کروا چکا ہے اور نئی سکیم میں صوبہ بھر سے مزید 8500 نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ وارانہ شعبوں می تربیت فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے حکومت پنجاب ، ورلڈ بینک اور برطانیہ کے ادارے DFID کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فنڈ کی بھرپور حمایت کی تاکہ صوبہ میں نوجوانوں کے پیشہ وارانہ استعدادکار میں اضافہ کیا جا سکے ۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کی اس نئی سکیم کے تحت نوجوانوں کو تعمیرات ، لائٹ انجنیئرنگ ، ٹیکسٹائل ،گارمنٹس ، فوڈ پراسیسنگ،سرجیکل اور کٹلری کے شعبوں میں تربیت دی جائیگی ۔

پنجا ب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ترجمان کے مطابق ادارہ 2021 تک اپنی مختلف سکیموں کے ذریعے 380,000 نوجوان مردوخواتین کو مختلف شعبہ ء جات میں تربیت فراہم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

مزید : کامرس


loading...