انگلینڈ کے ہنسلو چیمبر کے تجارتی وفد کی صدر گوجرانوالہ چیمبر سے گفتگو

انگلینڈ کے ہنسلو چیمبر کے تجارتی وفد کی صدر گوجرانوالہ چیمبر سے گفتگو

لاہور(کامرس رپورٹر)ہنسلوچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (انگلینڈ)کے تجارتی وفد نے صدر گوجرانوالہ چیمبرسمیع اللہ نعیم سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت مسز حنا ملک انٹرنیشنل ٹریڈ ڈائریکٹر ہنسلو چیمبرآف کا مرس نے کی ۔ملاقات کا مقصد دونوں چیمبروں کے کاروباری حضرات میں روابط کو مضبوط کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہنسلو چیمبر آف کامرس میں 18ہزار انڈسٹریاں رجسٹرڈ ہیں ۔جن میں زیادہ تر ایس ایم ای سیکٹر سے وابستہ ہیں ۔یہ انڈسٹری زیادہ تر پاکستان ، چائینہ،بنگالہ دیش انڈیاوغیرہ جیسے ممالک کے کاروباری حضرات چلا رہے ہیں ۔ہنسلو چیمبرآف کامرس کے اراکین چاہتے ہیں کہ جائنٹ وینچرز کر کے پاکستان میں تعلیمی اور کاروباری سیکٹر کو درپیش مسائل کا حل مل کر تلاش کیا جائے ۔

اس موقع پر صدر چیمبر سمیع اللہ نعیم نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے وفد سے کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا اور یہاں کی تمام انڈسٹری توانائی پر ہی انحصار کرتی ہے ۔اگر ہنسلو چیمبر نے کچھ کرنا ہے تو پاکستان کے توانائی سیکٹرکو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔گوجرانوالہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا حب ہے اور یہاں کی منصوعات کوالٹی کے اعتبار سے پوری دنیا میں الگ مقام رکھتی ہیں ۔ہنسلو چیمبر گوجرنوالہ چیمبر کو جو بھی معلومات فراہم کرے گایا ہماری انڈسٹری کے متعلق کوئی معلومات حاصل کرنا چاہتے گا ہم وقت ضائع کئے بغیر ہر ممکن تعاون کرنے کوتیا ر ہیں ۔اس موقع پر نائب صدر شیخ عبدالرؤف ،سابق نائب صدر رحمان الحق دیگر کاروباری حضرات بھی موجودہ تھے۔

مزید : کامرس


loading...