16دسمبر تاریخ کا بدترین سیاہ دن تھا:بزنس مین پینل

16دسمبر تاریخ کا بدترین سیاہ دن تھا:بزنس مین پینل

کراچی (اکنامک رپورٹر)16دسمبر تاریخ کا بدترین سیاہ دن تھا ۔ سانحہ آرمی پبلک سکول کو ایک سال گزر چکا ہے مگر پوری قوم اور خصوصاً بزنس کمیونٹی آج بھی افسردہ ہے ۔ بزنس کمیونٹی آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداء کو آج بھی نہیں بھول پائی ہے ۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کو کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ بزنس کمیونٹی ننھے شہداء اور پاک فوج کے شہداء کو عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بزنس مین پینل کے چیئرمین سلطان احمد چاؤلہ ‘ نائب چیئرمین میاں زاہد حسین ‘ بزنس مین پینل خیبرپختونخوا کے چیئرمین و ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی ‘ چیئرمین بی ایم پی فیڈرل ایریا مرزا عبدالرحمن ‘ چیئرمین پنجاب ریجن میاں انجم نثار ‘ ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبر و سابق نائب صدر حاجی فضل الٰہی نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔

مزید : کامرس


loading...