لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان رہا - مجموعی طور پر70کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا7 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ11کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ52کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس2.50 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5352.14 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل15لاکھ 24 ہزار 600حصص کا کاروبارہو ا جبکہ گزشتہ روز4لاکھ500 حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ن میں سلک بنک لمیٹڈکے11لاکھ50 ہزارحصص ۔ کے- الیکٹرک لمیٹڈ کے1 لاکھ5 ہزار حصص۔ جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈ کے1 لاکھ 500حصص فروخت ہوئے۔

گزشتہ روزسب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت27.05 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.15روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...