کپاس کی فصل کو سنڈی سے بچانے کیلئے کچرا تلف کیا جائے: ماہرین

کپاس کی فصل کو سنڈی سے بچانے کیلئے کچرا تلف کیا جائے: ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)کپاس کی آئندہ فصل کو گلابی سنُڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے جننگ فیکٹریوں کے مالکان کچرے کی تلفی کو یقینی بنائیں جبکہ کاشتکار کھیتوں اور سڑکوں کے کنارے پڑی کپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ کر کے ان کھلے ٹینڈوں اور کچرے کو تلف کریں ۔زرعی ماہرین کے مطابق کپاس کی بے موسمی اگیتی کاشت کی وجہ سے کپاس کی گلابی سنُڈی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے جو باآسانی فروری مارچ کی کاشتہ فصل پر منتقل ہوجاتی ہے ا ورافزائش نسل کے ذریعے ستمبر اور اکتوبر میں کپاس کے پھولوں، ڈوڈیوں اور ٹینڈوں پر حملہ آور ہو کر نہ صرف پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے کپاس کی روئی داغدار ہوجاتی ہے ۔
اور اس کا معیار بھی گرجاتا ہے۔گلابی سنُڈی سردیوں کا موسم دو بیجوں کو جوڑ کر ان کے اندر یا آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ان کھلے ٹینڈوںیا جننگ فیکٹریوں کے کچرا کے اندر گزارتی ہے ۔

مزید :

کامرس -