شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس چینی شہر زینگ ژو میں شروع ہو گیا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس چینی شہر زینگ ژو میں شروع ہو گیا

بیجنگ(اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس چینی شہر زینگ ژو میں شروع ہو گیا۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اجلاس کی صدارت چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کر رہے ہیں جس میں روس، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں بطور مبصر ملک مدعو پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ۔ اس اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کے علاوہ خطے میں دہشت گردی کے انسداد کے لیے باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے موضوع پر بھی گفتگو ہو گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...