فلپائن میں طوفان سے7 صوبے متاثرہوگئے
منیلا (اے پی پی) فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے کہا ہے کہ حالیہ طوفان سے 7 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے شدید طوفان کے باعث لاکھوں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں اور شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک طوفان کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور طوفان نے ملک بھر میں مواصلات کے نظام کو بھی شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔