فرانس، نرسری سکول ٹیچر کا عدالت کے سامنے داعش کی جھوٹی کہانی گھڑنے کا اعتراف

فرانس، نرسری سکول ٹیچر کا عدالت کے سامنے داعش کی جھوٹی کہانی گھڑنے کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(اے پی پی) فرانس میں نرسری سکول کے ٹیچر نے عدالت کے سامنے داعش کی جھوٹی کہانی گھڑنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس کے شمالی علاقے ابر ویلیز کے ایک اسکول کے 45 سالہ استادنے عدالت کے سامنے داعش کی جھوٹی کہانی گڑھنے کا اعتراف کرلیا ہے جس نے دعوی کیا تھا کہ وہ کلاس کی تیاری کررہا تھا کہ داعش کا ایک حامی جس کے ہاتھوں میں بکس کٹر تھا نے اس کے کمرے میں داخل ہوکر اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ اس شخص نے چیختے ہوئے کہا کہ یہ داعش کی جانب سے وارننگ ہے۔ 45 سالہ استاد کو گزشتہ ہفتے کمر اور گلے پر چاقو سے آنے والے معمولی زخموں کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیچر سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس نے جھوٹ کیوں بولا جبکہ اس کے زخم بھی جان لیوا نہیں تھے۔ فرانس میں گزشتہ ماہ ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ہنگامی صورتِ حال کے باعث مذکورہ مقدمے کو فوری طور پر انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کیا گیا تھا ۔

مزید :

عالمی منظر -