امریکی صدر کا آئندہ سال کیوبا کے دورہ کا عندیہ

امریکی صدر کا آئندہ سال کیوبا کے دورہ کا عندیہ

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگر کیوبا میں شہریوں کو مزید آزادی ملی تو وہ اگلے برس اس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یاہو نیوز کے ساتھ بات چیت میں صدر اوباما نے کہا کہ وہ کیوبا جانا چاہتے ہیں تاہم اس کے لیے حالات کا سازگار ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ وہ اپنے دورِ صدارت میں اس کمیونسٹ ملک کا دورہ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں تک سفارتی تعلقات منقطع رہنے کے بعد رواں برس کے آغاز سے ہی تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...