چوہدری اشفاق جپھا کاشاہد حسین انصاری کے اعزاز میں عشائیہ

چوہدری اشفاق جپھا کاشاہد حسین انصاری کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) فلوریڈا جوہانسبرگ میں چوہدری اشفاق جپھا کی طرف سے شاہد حسین انصاری کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا گیا۔ جس میں روڈی پورٹ اور فلوریڈا کے بزنس مینوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی چوہدری اشفاق جنوبی افریقہ کی نوجوان سیاسی ،کاروباری اور سماجی شخصیت ہیں۔ دیار غیر میں وہ اکثر ایسی پارٹیوں اور عشائیوں کا اہتمام کرتے رہتے ہیں جس میں علاقے کے تمام معززین اور کاروباری پاکستانی اور بھارتی اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر شاہد محمود،عدنان سمیع، صغیر بھائی رہنما تحریک انصاف آصف بھٹی،شعیب کھو کھر،عدنان راٹھور،سید قاسم شاہ، تاج محمد،شہزاد نہلا،عظیم گل،ارسلان شانی،چوہدری نواز گل اور دوسرے کئی لوگ شامل تھے۔

مزید :

عالمی منظر -