چینی وکیل کے خلاف مقدمے کی سماعت، عدالت کے باہر ہاتھا پائی
بیجنگ (اے پی پی) چین میں انسانی حقوق کے معروف وکیل کو ہاتھا پائی کے دوران بیجنگ کی عدالت میں سماعت کے لیے لے جایا گیا ہے۔مسٹر پو جے چیانگ مئی 2014ء سے حراست میں ہیں جب سے انھوں نے تیانن من سکوائر کریک ڈاؤن کی 25 ویں سالگرہ منانے کی کوشش کی تھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کے علمبردار پو جے چیانگ پر نسلی منافرت بھڑکانے، جھگڑنے اور مسائل پیدا کرنے‘ کے الزامات ہیں۔مسٹر پو جے چیانگ نے سوشل میڈیا پر حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کا مذاق اڑایا تھا اور سنکیانگ کی اقلیتی برادری مسلمانوں اور تبت کے بارے میں سوالات کیے تھے۔
وہ مئی2014ء سے حراست میں ہیں جب انھوں نے تیانامن سکوائر کریک ڈاؤن کی 25 ویں سالگرہ منانے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل انھوں نے تیانامن میں ایک طالب علم کے طور پر شرکت کی تھی۔