وحدت روڑ پر اسفالٹ پلانٹ آلودگی پھیلنے لگا ، اقبال ٹاؤن کے مکین مشکلات کا شکار

وحدت روڑ پر اسفالٹ پلانٹ آلودگی پھیلنے لگا ، اقبال ٹاؤن کے مکین مشکلات کا ...

لاہور(اقبال بھٹی) وحدت روڑ پر لگائے گئے اسفالٹ پلانٹ کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ، باریک گرد گھروں کے دروازوں سے علامہ اقبال ٹاؤن کے کامران بلاک کے علاوہ وحدت روڑ سے ملحقہ بلاکوں اورمصطفی ٹاؤن کی پوری آبادی میں داخل ہو جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ گرد اسفالٹ پلانٹ سے چونگی ملتان کی ما رکیٹ میں بیکری، دودھ دہی، شوارما اور برگر کی دکانوں پر موجود اشیاء خوردنی پر اپنی تہہ جماتی ہے اس کے سامنے سبزی اور فروٹ کی منڈی میں سبزیاں اور پھل بھی آلودہ ہو جاتے ہیں جبکہ وہاں سے گزرنے والی ٹریفک جن میں رکشاء ٹیکسی شامل ہیں ان میں بیٹھنے والی سواریاں بھی متاثر ہوتی ہیں اب کچھ دنوں سے اسفالٹ پلانٹ کے باہر چار جگہوں پر سپیڈ بریکر بنانے کے لئے آئی کیپ لگائے گئے ہیں جن کا مقصد اسفالٹ پلانٹ سے مکسچرلے جانے والی گاڑیاں اور بڑے بڑے ٹرائلرز کو سہولت پہنچانا ہے ۔ ان کی وجہ سے کریم بلاک سے آنے والی گاڑیوں کے انجن پنجربھی دھیلے ہو جاتے ہیں اور کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی بریسٹ ہو چکے ہیں وحدت روڑ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرد کی وجہ سے ہمارے کارو بار آدھے رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگ بڑے پریشان ہیں جبکہ مصطفی ٹاؤن کے مکینوں کا کہنا تھا گرد کی وجہ سے بچے اور بڑے سب بیمار ہو گئے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔اس حوالے سے جب مقبول سروسز کے جی ایم سلیم خان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ہم اسفالٹ پلانٹ کے ارد گرد روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں تاکہ دھول کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...