میجر جاوید ضمیر نے پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

میجر جاوید ضمیر نے پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)میجر رفیق حسرت کے پروفیشنل گروپ کی ایک اوربڑی کامیابی ،سابق صدر او ر عسکری گروپ کے چےئرمین میجر جاوید نے 19دسمبرکے الیکشن کے لیے پروفیشنل گروپ کے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹریو میں میجر جاوید ضمیر نے کہاڈی ایچ اے کے الیکشن میں حصہ لینے والے صدر کے دونوں امیدوار میجر رفیق حسرت اور میجر وسیم انورچودھری بڑے محترم اور معتبر ہیں، دونوں پاک فوج کے جیالے ہیں دونوں 19دسمبر کو صدر نہیں بن سکتے ایک نے صدر بننا ہے دونوں کے اخلاق اور کردار کا موازنہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ڈیلر برادری کے لیے میجر رفیق حسرت بہترین چوائس ہیں ان کے حکومت وقت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں وہ بات کرنے کا ڈھنگ اور صلاحیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ ٹیکس کے معاملات میرے ساتھ مل کر میجر رفیق حسرت نے حل بھی کروائے ہیں الخدمت گروپ کے امیدوار میجر وسیم انور چودھری کا کوئی دین ایمان نہیں ہے کل تک طلعت احمد میاں کے خلاف وائٹ پیپر شائع کر رہے تھے دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے تھے آج مفادات میں پھر ایک ہو گئے ہیں۔14سال سے یہ گروپ اقتدار پر قابض ہیں چہرے بدل بدل کر لوگوں کو لوٹتے آ رہے ہیں نہ آج تک حساب دیا ہے نہ آڈٹ کرایا ہے 8سالوں میں ان کے اکاؤنٹ میں 4لاکھ روپے تھے میرے دو سالہ دور میں 24لاکھ روپے تھے اقتدار گروپ ڈیلرز کو شیلڈیں تک سرکاری امانت سے دے رہا ہے شیلڈوں کو سیاسی رشوت کے طور پر مانگ کر ووٹ مانگ رہا ہے اس کو وو ٹ دینا زیادتی ہو گی،میجر جاوید ضمیر نے کہا الخدمت گروپ صادق اور امین نہیں ہے برادری کی امانتوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں اس قابل نہیں ہیں کہ ان کو ووٹ دیا جائے ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری اب15سال سے جو غلطی کر تی آ رہی ہے وہ19دسمبر کو ہرگز نہ کرے ورنہ آئندہ 3سال تک خمیارہ بھگتنا پڑے گا میری دوست احباب اور ڈی ایچ اے کے ساتھیوں سے درخواست ہے کہ وہ پروفیشنل کے پورے پینل کو کامیاب کرنے کے لیے ایک ساتھ ووٹ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...