میجر جاوید کا دورسیاہ ترین تھا ، الخدمت گروپ کامیاب ہو گا ، خالد ظفر نظامی

میجر جاوید کا دورسیاہ ترین تھا ، الخدمت گروپ کامیاب ہو گا ، خالد ظفر نظامی

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ فاؤ نڈر ممبر ایسوسی ایشن ،سابق سیکرٹری اورخالد ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو خالد ظفر نظامی نے کہا ہے میجر جاوید ضمیر کا دور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا انہوں نے ممبران سے رابطہ رکھا نہ ڈی ایچ اے سے۔ ڈی ایچ اے کی صدارت کو (ن) لیگ اور پی ٹی آئی سے ایم پی اے کا ٹکٹ لینے کے لیے بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا۔ 19دسمبر کے الیکشن میں میجر جاوید ضمیر نے پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کر کے ان کی شکست پر مہر ثبت کر دی ہے۔ خالد ظفر نظامی نے کہا میجر جاوید ضمیر وہ گھوڑا ہے جس پلڑے میں پڑے گا وہ کبھی ڈی ایچ اے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا میں کرنل حفیظ اور میجر وسیم انور چودھری کے دو ادوار میں ان کے ساتھ رہا ہوں،ان جیسا صاف گو ،کھرا آدمی میں نے نہیں دیکھا، طلعت احمد میاں ،میجر وسیم انور چودھری نے 12سال پہلے جو مطالبات پیش کیے تھے وہ الخدمت نے 2015ء میں پورے کروائے ہیں ۔خالد نظامی نے کہا 2003ء سے 2007ء تک بلا مقابلہ سیکرٹری اطلاعات جنرل سیکرٹری رہا ہوں،پہلے دن سے آج تک میجر جاوید ضمیر کا دور بد ترین دور تھا جس میں سستی شہرت کے لیے میجر جاوید ضمیر نے چھ ماہ میں دو پارٹیاں بدلیں اور صدارت کو بنیاد بنا کر سودے بازی کرنے کی کوشش کی دونوں جماعتوں سے بھی خواری ملی اور ڈی ایچ اے سے بھی انہیں خواری ملی۔ ڈی ایچ اے ڈرامہ بازوں کو قبول نہیں کرے گا ،میجر رفیق حسرت اچھا ایکٹر ہے جوطلعت احمد میاں ،میجر وسیم انور پر الزامات لگا کر کامیاب ہونا چاہتا ہے حالانکہ الخدمت گروپ کی تاریخ کارہائے نمایاں سے بھری پڑی ہے 19دسمبر میجر وسیم انور چودھری اور ان کی ٹیم کی فتح کا دن ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...