شہداء پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج خصوصی سائرن بجائے جائنگے
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے آج صبح 10:00بجے شہر بھر میں سائرن ، قومی ترانہ بجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی مدد سے شہر بھر میں ایک منٹ کے لیے ٹریفک بھی رو ک دی جائے گی اورسانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ شہر کے مختلف چوراہوں پر قومی ترانے کے لئے ساؤنڈ سسٹم نصب کئے جائیں گے۔