امن دشمنوں کا سراغ لگا کر نشان عبرت بنا دیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

امن دشمنوں کا سراغ لگا کر نشان عبرت بنا دیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور کرپشن جڑواں بہنیں ہیں ، پارا چنار دھماکہ قابل مذمت ہے،امن دشمنوں کا سراغ لگاکر انہیں نشان عبرت بنایا جائے اور سانحہ پار اچنار کے ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں،بھارت آج پھر 71ء جیسی سازشوں مصروف ہے۔کراچی میں سیکیورٹی فورسز کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن پر عوام خوش ہے،کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں رینجرز کا اہم کردار ہے،پی پی پی ڈاکٹر عاصم کی رہائی کو بارگینگ پوائنٹ بنا رہی ہے۔سیاسی جماعتیں جمہوریت کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں۔ حکومت کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ رینجرز کو بے اختیار کرنے والے امن دشمن ہیں جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا بد قسمتی سے وہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...