شہداء پشاور نے ہمیں دہشتگردوں کے خلافنیا حوصلہ دیا،شیر علی گورچانی

شہداء پشاور نے ہمیں دہشتگردوں کے خلافنیا حوصلہ دیا،شیر علی گورچانی

لاہور( نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرادر شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ ہم آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہدائے پشاور نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکسو کردیا اوران کے خون نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں نیا حوصلہ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب کامیابیوں کے ساتھ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکاہے ،تھوڑا سفر باقی ہے جسے مل کر طے کرنا ہو گاجس کے لئے قوم کا متحد رہنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی و خوشحالی اور امن کی منزلیں طے کرتا ہوا نئی جہت کے ساتھ افق پر نمودار ہو رہا ہے پاک فوج کو ضربِ عضب میں حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...