گرانفروشون کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن ، 68گرفتار

گرانفروشون کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن ، 68گرفتار

لاہور( کامرس رپورٹر)ضلعی حکو مت کی جانب سے گرانفروشی کر نے والوں کے خلاف گرینڈ کر یک ڈاؤن کیا گیا جس میں بھاری تعداد میں جر مانے اور تاجروں کے خلاف مو قع پر مقدمات درج کیے گئے ۔دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خالص اشیاء مقررہ قیمتوں پر فراہمی کے لیے کمر کس لی ہے جس کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابقپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے869مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر35دکانداروں کے چالان کیے جبکہ45,200روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،49افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر68افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے21افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے سپیشل مجسٹر یٹ درجہ اول سید اقبال شاہ نے کہا کہ ڈی سی او لاہور نے لاہور کے باسیوں کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کی ٹھان لی ہے جس کے پیش نظر خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا ہے جس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس پو ش علاقوں سمیت پسماندہ علاقوں میں کاروائیاں کر تے ہوئے مطلوبہ اہداف حاصل کر رہے ہیں اور کریک ڈاؤ ن کے نتیجہ میں ہزاروں دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائیاں کر تے ہوئے بھاری جر مانے اور مقدمات درج کیے جارہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب مں اقبال شاہ نے کہا کہ ڈی سی او کی جانب سے گرانفروشی کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کے نتیجہ میں شہر میں پچاس فیصد تک گرانفروشی پر قابو پالیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈی سی او لاہور کی ہدایات کے مطابق تمام اہلکار اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیتے ہوئے ایماندار ی سے کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ گرانفروشی کے حوالے سے ہو نے والی کاروائی روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی او لاہور کیپٹن عثمان جائزہ لیتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...