ٹوئٹرنے اپنے صارفین کوڈیٹا ہیکنگ کے خطرے سے خبردارکردیا

ٹوئٹرنے اپنے صارفین کوڈیٹا ہیکنگ کے خطرے سے خبردارکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن) فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کیے جانے کا سلسلہ اب بھی رکا نہیں اور ہیکرز مسلسل لوگوں کی معلومات ہیک کررہے ہیں لیکن اب یہ کام حکومتی سطح پر بھی ہونے لگا ہے اس لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر نے خبردار کیا ہے کہ اس کے بعض صارفین کا ڈیٹا حکومتی سرکردگی میں کام کرنے والے ہیکرز ہیک کر سکتے ہیں۔ٹوئٹر کی جانب سے اپنے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ محفوظ کرلیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ان کا ڈیٹا حکومتی سرکردگی میں کام کرنے والے ہیکرز چوری کر سکتے ہیں۔ وارننگ میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور ٹوئٹر اپنے صارفین کو متنبع کر رہا ہے کہ بعض صارفین کی معلومات کچھ حکومتی عناصر چوری کر سکتے ہیں۔
جب کہ ان معلومات میں بالخصوص ای میل ایڈریس، آئی پی ایڈریس اور فون نمبر شامل ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے کہ ان مخصوص صارفین میں سے کسی کا کوئی ڈیٹا چوری ہوا ہو تاہم اس مسئلے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ٹائٹر کے مطابق ان کے پاس اس سلسلے مین مزید کوئی معلومات نہیں ہیں اور نہ ہی واضح ہے کہ کون سی حکومتوں کا اس کوشش کے پیچھے ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر میں فیس بک نے بھی اپنے صارفین کو ایسی ہی وارننگ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتی حمایت یافتہ ہیکرز ان کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -