روسی صدرکی ترک ہم منصب سے ملاقات منسوخ

روسی صدرکی ترک ہم منصب سے ملاقات منسوخ

ماسکو(اے پی پی) روسی حکومت نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوآن کے درمیان ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سینٹ پیٹرزبرگ میں ترک صدر اردوآن کی میزبانی کرنے والے تھے تاہم روسی حکومت نے کہا ہے کہ ایسی کوئی ملاقات شیڈول میں شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایک روسی بحری جہاز نے بحیرہ ایجیئن میں ایک ترک تجارتی جہاز کو تصادم سے روکنے کے لیے وارننگ گولے فائر کئے تھے اورگزشتہ ماہ ترک فضائیہ نے ایک روسی جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...