اطالوی سکیورٹی فورسز نے شامی مہاجرین کی کشتی سے داعش کا مشتبہ رکن گرفتارکر لیا

اطالوی سکیورٹی فورسز نے شامی مہاجرین کی کشتی سے داعش کا مشتبہ رکن گرفتارکر ...

روم (اے پی پی) اطالوی سکیورٹی فورسز نے شامی مہاجرین کی کشتی سے داعش کا ایک مشتبہ رکن گرفتارکر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی سکیورٹی فورسز نے شامی مہاجرین کی ایک کشتی سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے موبائل فون اورمشکوک مواد بھی ملا ہے، جو دہشت گرد تنظیم داعش کے عسکریت پسند استعمال کرتے ہیں۔ اطالوی علاقے سسیلی سے حراست میں لیے گئے اس نوجوان کے موبائل فون سے شدت پسند تنظیم سے متعلق ویڈیوز اور آڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس مبینہ عسکریت پسند کے فون سے ایک پیغام بھی ملا ہے، جس میں تحریر تھاکہ داعش زیادہ عظیم ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...