اسلحے کے غیر محفوظ استعمال کو روکنے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے،امریکی صدر

اسلحے کے غیر محفوظ استعمال کو روکنے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی ضرورت ...

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں اسلحے کے قانون کو مزید سخت کریں گے تا کہ شدت پسندی کے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔ امریکی صدر نے اسلحے کو کنٹرول کر نے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ملکی قوانین میں مزید ترامیم کے خواہشمند ہیں تاکہ اسلحے کے غیر محفوظ استعمال کو روکا جا سکے۔ امریکی صدر نے تین سال قبل نیو ٹاون کے سکول میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے کہا کہ ملک میں قانونی اسلحے کے وجہ سے تین سال قبل بھی ہمیں ایک المناک واقعہ دیکھنے کو ملاجس میں 26 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا لہذا ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ تین سال قبل امریکا کے ایڈم لینزا سکول میں فائرنگ کے باعث 20 بچے اور6 اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جس کے بعد اوباما انتظامیہ ملک بھر میں قانونی اور غیر قانونی اسلحے کو محدود کرنے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...