اسلاموفوبیا کے خلاف بارسلونا میں مسلم کمیونٹی کا احتجاج
بارسلونا(آن لائن)اسلاموفوبیا کے خلاف بارسلونا میں مسلم کمیونٹی نے وزیر اعلیٰ اور میئر بارسلونا کے دفتر کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جس میں خواتین و حضرات کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔مسلمان کمیونٹی کی جانب سے اسلامو فوبیا کے خلاف ایک یاداشت بھی پیش کی گئی۔برطانیہ میں بڑھتے اسلاموفوبیا پرپاکستانی کمیونٹی نے تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجدپرحملے اوربرقعہ پوش خواتین سے منافرت کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔