چین کے کئی شمالی علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی

چین کے کئی شمالی علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی

بیجنگ (اے پی پی) چین کے کئی شمالی علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ۔ چین کے محکمہ موسمیات کے مرکز کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی سے بیجنگ،شانڈونگ ، ہینان، شانشی اور ہیبی صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے بچوں ،بوڑھوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں فضائی الودگی کے لیے نیلے،پیلے،زرد اور سرخ لیول استعمال کیے جا تے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...