جرمنی میں مہاجرین کی آمد کی حد مقرر نہ کرنے پر اتفاق

جرمنی میں مہاجرین کی آمد کی حد مقرر نہ کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کی سالانہ کانگریس میں مہاجرین سے متعلق چانسلر میرکل کی پالیسیوں پر تنقید اور شدید بحث و مباحثے کے باوجود اس اجلاس میں مہاجرین کی ملک میں آمد کی انتہائی حد مقرر نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاجرین کی ملک میں آمد کے اس سلسلے میں پارٹی کانگریس میں شامل پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے چانسلر مرکل کے اس موقف کی حمایت کی ہے۔ اس موقع پر مرکل نے مہاجرین سے متعلق حکومتی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی نے مہاجرین کے لیے دروازے کھول دینے کی پالیسی انسانی ہم دردی کی بنیاد پر اختیار کی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد جس طرح جرمنی کی معیشت کو دوبارہ کھڑا کیا گیا اور جس طرح منقسم جرمنی متحد ہوا اسی طرح مل کر اس چیلنج کا مقابلہ بھی کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -