شمالی امریکہ اور مغربی یورپ کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کئے: رپورٹ

شمالی امریکہ اور مغربی یورپ کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے سب سے زیادہ ہتھیار فروخت ...

سٹاک ہوم(اے پی پی) گزشتہ سال کے دوان شمالی امریکا اور مغربی یورپ کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے ہتھیار دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہوئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امن پر تحقیق کے سویڈش ادارے سپری کی نئی رپورٹ کے مطابق اسلحے و فوجی ساز وسامان بنانے والے دنیا کے سو بڑے اداروں کی فروخت 365 ارب یورو کے برابر رہی جو 2013ء کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم ہے۔ سپری کے مطابق گزشتہ برس عالمی منڈی میں شمالی امریکی اور مغربی یورپی کمپنیوں کے ہتھیاروں کی مانگ میں کمی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ روس اور کئی ایشیائی ممالک کا اسلحہ سازی کے میدان میں آگے آنا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا برس ہے جب دنیا کی سو بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں اور عسکری اداروں کوکاروبار میں مندی کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...