رواں سال 31ممالک میں 128 صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئے
دمشق(اے پی پی) 2015 میں دنیا کے 31 ممالک میں 128 صحافی پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔اقوام متحدہ کے تحت مشاورتی ادارے کا کام کرنے والی ایبلم کمپین نامی تنظیم کی رپورٹ میں کہاگیا ہے میں دنیا کے 31 ممالک میں 128 صحافی پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں شام میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 11 صحافی ہلاک بحق ہوئے ۔ عراق اور میکسیکو میں 10 دس صحافی ہلاک ہوئے، فرانس، لیبیا اور فلپائن میں 8 آٹھ، برازیل، ہندوستان، جنوبی سوڈان اور یمن میں67، پاکستان اور صومالیہ میں 6،6، ہنڈوراس میں 5، یوکرین اور کولمبیا میں 4 ،چار صحافی ہلاک ہو گئے۔ ان کے بعد گوئٹے مالا آتا ہے جہاں 3 صحافی ہلاک ہو ئے، افغانستان اور امریکا میں 2 دو صحافی ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ مشرق وسطی ہے جہاں اس سال 38 صحافی ہلاک ہو ئے۔