(ادارہ)
سید علمدار رضا متحدہ پاکستان کے دور میں ڈھاکہ ڈویژن کے آخری پاکستانی کمشنر تھے۔ 1971ء میں سقوط ڈھاکہ کے وقت اسی عہدے سے وہ بھارت کے جنگی قیدی بنے۔
بھارتی قید سے رہائی کے بعد بھی وہ سرکاری ملازمت کرتے رہے اور 1988 ء میں ریٹائر ہو گئے۔ سرکاری ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے وکالت شروع کر دی تھی۔ انہوں نے Dacca's debacle کے نام سے ایک کتاب بھی انگریزی زبان میں تحریر کی جسے جنگ پبلشرز لاہور نے 1993ء میں شائع کیا۔ وہ روزنامہ مسلم، دی نیوز، نوائے وقت و دیگر اخبارات میں کالم بھی لکھا کرتے تھے ۔ سید صاحب اس دنیا سے 10 نومبر 2010ء کو بیاسی برس کی عمر میں رخصت ہو گئے ہیں۔ سید علمدار رضا مرحوم کی وفات سے بارہ برس قبل جناب علی حسن صاحب نے ان سے ملاقات کے دوران جو گفتگو کی تھی وہ نذر قارئین ہے۔ (ادارہ)