پی آئی اے کے 26فیصد اثاثے خلیجی ایئرلائن کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل

پی آئی اے کے 26فیصد اثاثے خلیجی ایئرلائن کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل

  لاہور( ارشد محمود گھمن)حکومت نے پی آئی اے کے 26فیصد اثاثے خلیجی ائیرلائن کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں جبکہ قومی ائیرلائن کے ملازمین نجکاری کیخلاف ڈٹ گئے، حکومت کو ملک بھر کے ائیرپورٹ، دفاتر اور فضائی آپریشن بند کرنے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کے 26فیصد اثاثے خلیجی ائیرلائن کوفروخت کرنے کے لئے اقدامات مکمل کر لئے ہیں ،ذرائع کے مطابق خلیجی ائیرلائن نے پی آئی اے کی نجکاری پر 8ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے،علاوہ ازیں پائلٹس کو کنٹریکٹ بنیادوں پر رکھا جائے گا اور 777بوئنگ جہازوں کی حالت کو بہتر بنا کر جدید سہولیات کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا ۔ دوسری جانب قومی ائیرلائن کے ملازمین نے نجکاری کے خلاف ملک بھر کے ائیرپورٹس دفاتر دو گھنٹے بند کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے جاری کردہ آرڈنینس واپس نہ لیا تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس دفاتر اور فضائی آپریشن بند کردیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...