بورڈ آف ریونیو پنجاب میں فل بورڈ ایجنڈہ میٹنگ کی تیاریاں

بورڈ آف ریونیو پنجاب میں فل بورڈ ایجنڈہ میٹنگ کی تیاریاں

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) بورڈ آف ریونیو پنجاب میں فل بورڈ ایجنڈہ میٹنگ کی تیاریاں مکمل کی لی گئیں،16دسمبر کو سینئر ممبر کی ذمہ داری سنبھالنے والے پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعیدکو صوبہ بھر کی ڈویژن کی کارکردگی اور مس مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ ،آن لائن اشٹام پیپرز، جوڈیشل ممبران کے پاس زیر سماعت اور زیر التوکیسز،جوڈیشل کیسز جو ریکارڈ روم کو نہیں بھجوائے گئے،زیر التواء کیسز جن میں فیصلہ جات ہو چکے ہیں لیکن فیصلے تحریر نہیں کئے گئے یا جن کیسز میں فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے ،چیف سیکریٹری پنجاب کمپلینٹ کیسز کی تفصیلات ،بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ماتحت آفسز کا دورہ پروگرام،گورنمنٹ واجبات کی ریکوری اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی ،لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرئزیشن مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے علاوہ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا، ،تفصیلات نئے آنے واے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر نگرانی اور ان کو ریونیو بورڈ میں مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ کے لئے میٹنگ 16دسمبر 2016بورڈ آف ریونیو کے کمیٹی روم میں ہو گی ،جس میں ممبر کالونی،ممبر کالسالیڈیشن،ممبر ٹیکسز،تما م جوڈیشل ممبران ،سیکریٹری سیٹلمنٹ،سیکریٹری کالونی ،سیکریٹری سیٹلمنٹ اینڈ کانسالیڈیشن ،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اینڈ لینڈ ریکارڈ انفامیشن سسٹم شرکت کریں گے فل بورڈ ایجنڈہ میٹنگ میں ریونیو کی جوڈیشل عدالتوں میں زیر سماعت ،زیرالتواء کیسز اور جوڈیشل ممبرز کی کارکردگی کا جائز لیا جائے گا ، جوڈیشل عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق ریونیو کورٹس میں ٹوٹل زیر سماعت کیسز کی تعداد7602 ہے جن میں سے سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کے پاس زیر سماعت ٹوٹل کیسز کی تعداد 397ہے اسی طرح ممبر جوڈیشل 1کے پاس زیر سماعت ٹوٹل 1284کیس زیر التواء ہیں ،ممبر جوڈیشل 2کے پاس ٹوٹل زیر التواء کیسز کی تعداد 623ہے، ممبر جوڈیشل کے پاس زیر التواء اور زیر سماعت کیسزز کی تعداد682ہے ،ممبر جوڈیشل 4کے پاس ٹوٹل 499 کیس زیر التواء ہیں،ممبر جوڈیشل 5 کے پاس زیر التواء کیسز کی تعداد 202 ہے ، چیف سیٹلمنٹ کمشنر کے ٹوٹل زیر التواء کیسز کی تعداد 912 ہے ، ممبر جوڈیشل کے زیر التواء کیسز کی تعداد 520ہے ، اس طرح ممبر جوڈیشل 8کے پاس 367کیس زیر التواء ہے ، اسی طرح ممبر کالونیز کے پاس ٹوٹل زیر سماعت کیسز کی تعداد 1275 ہے اسی طرح ممبر کونسلڈیشن کے پاس ٹوٹل زیر التوارء کیسز کی تعداد 549ہے ،فل بورڈ ایجنڈا میٹنگ میں گورنمنٹ کے واجبات کی ریکوری کے حوالے تفصیلی رپورٹس ،آن لائن اشٹام پیپر زکے حوالے سے عوام کو پیش آمدہ مسائل ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

مزید : علاقائی