سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز کو توسیع دی جائے گی ،قائم علی شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دو روز میں سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع دی جائے گی ۔ان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملد ر آمد ہو رہا ہے ،کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز کی ضرورت ہے ۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں آپریشن کے دوران 45سو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کے معاملے پر چوہدری نثار کا بیان افسوسناک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کر دیا ،قوم اس قربانی کو کبھی نہیں بھولے گی۔دریں اثناسندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر قرار دادلانے کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں رینجرزکے معاملے کو گیارویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈہ تیار کیا گیا ۔