16دسمبر اقتدار گروپ سے نجات کا دن بنا دیں ،اتحاد گروپ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)تبدیلی اور مضبوط نمائندگی کے لیے اتحاد گروپ کو ووٹ دیں 16دسمبر اقتدار گروپ سے نجات کا دن بنا دیں اتحاد گروپ کے امیدواران برائے ہوپ پنجاب امتیاز بھٹی ،شفقت بھٹہ ،خواجہ سہیل کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو ۔انہوں نے کہا ووٹ پوری دیانتداری اور ایمانداری سے دیں 16دسمبر کے لیے اتحاد گروپ کے قائد اور سرپرست حاجی شاہد رفیق نے میرٹ پر با صلاحیت پینل متعارف کرایا ہے،امتیاز بھٹی نے کہا ہم ہوپ بنانے والے ہیں آج کا دن ہوپ کے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنے کا دن ہے۔